21 اپریل 2012 - 19:30

سپاہ پاسداران کے ایک اعلی کمانڈر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ماہرین نے بڑی آسانی سے امریکہ کے پیشرفتہ ڈرون آر کیو ایک سو ستر کو ڈی کوڈ کرلیا ہے۔

ابنا: سپاہ پاسداران کی بحریہ کے کمانڈر رئير ایڈمیرل علی فدوی نے کہا کہ امریکی ڈرون کو ڈی کوڈ کرنے سے اس کےآپریشن اور اسے جو ذمہ داریاں سونپی گئي تھیں ان کی تفصیلات معلوم ہوچکی ہیں۔

رئیر ایڈ میرل علی فدوی نے کہا کہ ہم نے امریکی ڈرون کو ڈی کوڈ کرکے اسکی میموری، پروٹوکول، اور مرمتوں نیز پروازوں کی معلومات حاصل کرلی ہیں۔

انہوں نے کہا ان تفصیلات میں اس ڈرون کو القاعدہ کے سرغنے ا سامہ بن لادن کی جاسوسی کرنے کے لئے تعینات کیا تھا اس کا ڈیٹا بھی ہم نے حاصل کرلیا ہے ۔

قابل ذکرہے ایران کے سائـبر اور ایر ڈیفنس ماہرین نے گذشتہ برس چار دسمبر کو امریکہ کے نہایت ہی پیشرفتہ ڈرون کو ایرانی حدود میں کامیابی سے اتار لیا تھا۔....... /169